بچوں کی لڑائی پر 2 گروہوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، 7 زخمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں بچوں کی لڑائی پر 2 گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور پھر ایک شخص نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیوں کی زد میں آ کر 8 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک شخص دم توڑ گیا۔
علاقہ ایس پی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔