پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہماری تحویل میں ہے ،افغان یا امریکی حکام سے بات کرنے کاکوئی فائدہ نہیں :سینئر طالبان کمانڈر

پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہماری تحویل میں ہے ،افغان یا امریکی حکام سے بات ...
پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہماری تحویل میں ہے ،افغان یا امریکی حکام سے بات کرنے کاکوئی فائدہ نہیں :سینئر طالبان کمانڈر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے سینئر کمانڈر نے تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میں سوار عملے کے تمام افراد ان کی تحویل میں ہیں اور بالکل محفوظہ ہیں ۔
سینئر طالبان کمانڈر نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہماری تحویل میں ہے،عملے کی رہائی سے متعلق پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے،پاکستان کو افغان یا امریکی حکام سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پیغام پہنچادیاہے کہ عملہ محفوظ ہاتھوں میں ہے ،ان کا بہت خیال رکھا جارہاہے ،انہیں چائے اور کھانے سمیت تمام سہولیات دی جارہی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر اوورہالنگ کیلئے روس جارہاتھا کہ راستے میں فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو افغانستان میں کریش لینڈنگ کر نا پڑ گئی ،لینڈنگ کے فوری بعد افغان طالبان کی جانب سے تمام عملے کو تحویل میں لے لیا گیاتھا۔جبکہ طالبان کی جانب سے ہیلی کاپٹر کو آگ لگا دی گئی تھی ۔معلومات ملتے ہی گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی فوج کے افغانستان میں سربراہ جنرل نکلسن سے رابطہ کیا اور عملے کی بازیابی کیلئے درخواست کی جس پر امریکی جنرل کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی۔ہیلی کاپٹر میں ایک روسی سمیت چھ پاکستانی عملے کے اراکین سوار تھےجنہیں یرغمال بنا لیا گیاہے۔