امریکی تجارتی اقدامات کیخلاف جوابی اقدام ناگزیر ہے ، چین

امریکی تجارتی اقدامات کیخلاف جوابی اقدام ناگزیر ہے ، چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنگاپور(آن لائن) چین نے کہا ہے کہ امریکی تجارتی اقدامات کے خلاف جوابی اقدام انتہائی اہم اور ناگزیر ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسیان اجلاس میں شرکت کے موقع پر چینی ریاستی کونسلر وانگ ژی نے صحافیوں سے سائیڈ لائن بات چیت کے دوران کہا کہ امریکہ چین سمیت خطے کے تمام ممالک پر فوجی دباؤ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کو خوش آمدید کہتا ہے اور خطے میں تیز رفتار ترقی اور بہتر سکیورٹی کے لئے واشنگٹن کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اس کی بھرپور معاونت کے لئے بھی تیار ہے تاہم انہوں نے کہ اکہ امریکہ جنوبی ایشیائی سمندر میں تباہ کن سٹرٹیجک ہتھیار بھیج رہا ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ واشنگٹن چین اور خطے کے دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کا خطے کے حوالے سے ایک سنگین رویہ ہے ۔

مزید :

کامرس -