کوہاٹ، آئل ٹینکر اوربس کے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد23 ہو گئی

کوہاٹ، آئل ٹینکر اوربس کے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد23 ہو گئی
کوہاٹ، آئل ٹینکر اوربس کے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد23 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہاٹ میں سماری کے قریب گزشتہ روزکے خوفناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد23 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد35 بتائی جاتی ہے ۔

انڈس ہائی وے پرسماری کے قریب ہولناک ٹریفک حادثہ حادثے میں آئل ٹینکر کے نیچے دب جانے والی دو لاشوں کونکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جس کے بعد المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد23ہوگئی ہے۔

35زخمی مسافرکوہاٹ اور پشاور کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 18 لاشوں کو مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں ان کے ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے۔

گزشتہ روز مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تیزرفتاری اورروڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹکر ہوئی تھی،مسافر بس بونیر سے کراچی جارہی تھی۔