ہم چائنہ کی طرف سے تنہا ہوچکے جوبویاتھا کاٹ رہے ہیں، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

ہم چائنہ کی طرف سے تنہا ہوچکے جوبویاتھا کاٹ رہے ہیں، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ
ہم چائنہ کی طرف سے تنہا ہوچکے جوبویاتھا کاٹ رہے ہیں، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ انڈیا کسی کی بات نہیں مانتاہے ، ہم اب کس کے پاس جائیں گے ، کیا عرب ممالک کے پاس جائیں گے ؟ چائنہ کی طرف سے ہم تنہا ہوچکے ہیں اور جو بویاتھا ، وہی کاٹ رہے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ہمیں اپنے حکمرانوں پر گلہ ہے کہ مودی جب انتخابی مہم چلا رہا تھا تو اسی بات پر چلا رہا تھا کہ کشمیر کا الگ سٹیٹس ختم کروں گا لیکن ہم یہاں کیا کررہے تھے ؟
انہوں نے کہا کہ جب ہم عمران خان کے کا میاب دورے پر پٹاخے چھوڑ رہے تھے اور خوشیاں منارہے تھے تو کیا ہم کو نہیں پتہ تھا کہ امریکہ اور بھارت سٹریٹیجک پارٹنر ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کسی کی بات نہیں مانتاہے ، ہم اب کس کے پاس جائیں گے ، کیا عرب ممالک کے پاس جائیں گے ؟ چائنہ کی طرف سے ہم تنہا ہوچکے ہیں اور جو بویاتھا ، وہی کاٹ رہے ہیں۔