پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس ،شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد 

پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس ،شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزموں پر ...
پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس ،شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس پر سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزموں پرفردجرم عائد کردی،ملزموں نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے 27 اگست کو نیب افسر اورگواہوں کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔