پاور سیکٹر میں سٹرکچرل ریفارمز پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس قائم ،معاون خصوصی محمد علی شریک چیئرمین ہونگے

پاور سیکٹر میں سٹرکچرل ریفارمز پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس قائم ،معاون ...
پاور سیکٹر میں سٹرکچرل ریفارمز پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس قائم ،معاون خصوصی محمد علی شریک چیئرمین ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاور سیکٹر میں سٹرکچرل ریفارمز پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس قائم  کردی گئی، 8 رکنی ٹاسک فورس قیام وزیراعظم کی طرف سے عمل میں لایا گیا ہے،وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری 8رکنی ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے،وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد علی ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین ہوں گے، ٹاسک فورس کے  ٹی او آرز بھی جاری کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹی او آرز میں کہا گیاکہ  ٹاسک فورس کیپسٹی پیمنٹس کم کرنے، بعض پاور پلانٹس بند کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی، ٹاسک فورس آئی پی پیز کے قیام پیداواری لاگت سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے گی، آئی پی پیز کے قیام میں غیرقانونی اقدام، طریقہ کار میں نقائص، ریگولیٹری خامیوں کی نشاندہی کرے گی۔ ٹی او آرز کے مطابق ٹاسک فورس آئی پی پیز کے حکومت کیساتھ معاہدوں کی شرائط کی پاسداری کا جائزہ لے گی، ٹاسک فورس پاور سیکٹر کو مالی طور پر پائیدار بنانے کیلئے سفارشات دے گی،انڈسٹریز، اقتصادی زونز میں بجلی کی کھپت بڑھانے سے متعلق سفارشات مرتب ہوں گی،ٹاسک فورس پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کیلئے اقدامات تجویز کرے گی،ٹاسک فورس ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔