بنگلہ دیش، مستعفی وزیر اعظم حسینہ واجد فرار ہوتے ہوئے ساتھ کیا کچھ لے کر گئیں؟ جانیے

بنگلہ دیش، مستعفی وزیر اعظم حسینہ واجد فرار ہوتے ہوئے ساتھ کیا کچھ لے کر ...
بنگلہ دیش، مستعفی وزیر اعظم حسینہ واجد فرار ہوتے ہوئے ساتھ کیا کچھ لے کر گئیں؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہوتے ہوئے سرکاری رہائش گاہ سے کچھ سامان اپنے ساتھ لے گئی ہیں جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد اور ان بہن شیخ ریحانہ جب ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کے لیے سرکاری رہائش گاہ سے باہر نکلیں تو ان کے ساتھ چند اٹیچیاں بھی تھیں، ان اٹیچیوں کو شیخ حسینہ واجد نے اپنی نگرانی میں ملازمین کے ذریعے ہیلی کاپٹر میں لوڈ کرایا اور پھر ایک نظر سرکاری رہائش گاہ پر ڈال کر روانہ ہوگئیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ ان مخصوص اٹیچیوں میں کیا سامان تھا۔ شیخ حسینہ واجد ملٹری ہیلی کاپٹر میں بھارت پہنچیں جہاں سے وہ ممکنہ طور پر لندن اور پھر فن لینڈ جائیں گی۔