امریکہ کسی کا دوست نہیں‘ افغانستان میں گھرا ہوا ہے‘ لیاقت بلوچ

امریکہ کسی کا دوست نہیں‘ افغانستان میں گھرا ہوا ہے‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں۔ امریکہ افغانستان میں مسائل میں گھرا ہواہے ، پاکستان کی کوئی مجبوری نہیں ۔ اب وقت آگیاہے کہ پاکستان آزاد و خود مختار ملک کی حیثیت سے اپنی آزادانہ خارجہ پالیسی کا اعلان کرے اور امریکی ڈو مور اور احکامات کو مسترد کر دے ۔انہوں نے کہاکہ بے دین سیاست کا بوریا بستر گول ہوگا اور پاکستان میں نظام مصطفےٰؐ کے لیے دینی قیادت اور جماعتیں اپنا فیصلہ کن کردار ادا کر یں گی ۔ پیپلز پارٹی قیادت نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کے بعد اقتدار تو حاصل کرلیا لیکن عوام سے روٹی کپڑا مکان چھین لیا ۔ پیپلز پارٹی وڈیروں کی طاقت سے زیادہ دیر عوامی سیاست نہیں چلا سکے گی ۔ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے ملتان میڈیا سنٹر میں سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ 2018 ء کا انتخاب اندرون سندھ پی پی کے اقتدار کے زوال کا انتخاب ہوگا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ مارشل لاء ادوار میں ملک کو نقصانات کا سامنا رہا جمہوری ادوار میں عوامی ووٹ حاصل کرنے والی جماعتوں نے اپنی نااہلی ، غیرجمہوری رویوں سے جمہوریت ، پارلیمانی نظام ، قومی وحدت و یکجہتی کو نقصان پہنچایا۔
لیاقت بلوچ