صوابی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن

صوابی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے ٹھنڈکوئی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف ایک بڑا آپریشن کر تے ہوئے 90سے زائددکانوں اور11کنال غیر قانونی تعمیرات اور کیبنوں کو مسمار کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرصوابی ڈاکٹر احتشام الحق، ضلع پولیس اور ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ ٹھنڈ کوئی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔اس موقع پر کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کی گئی تھی۔آپریشن کے دوران90 سے زائددکانوں، 11کنال غیر قانونی تعمیرات اور کیبنوں کو مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیاضلعی انتظامیہ کیمطابق تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اورضلع صوابی کے دیگر علاقوں میں بھی تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیے جائیں گے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔