450 کلو وزنی دو خواتین، جب کھانا نہ کھائیں تو کیا ہوتا ہے؟ پریشان کر دینے والی بات بتادی

450 کلو وزنی دو خواتین، جب کھانا نہ کھائیں تو کیا ہوتا ہے؟ پریشان کر دینے والی ...
450 کلو وزنی دو خواتین، جب کھانا نہ کھائیں تو کیا ہوتا ہے؟ پریشان کر دینے والی بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دو بہنیں اس قدر موٹاپے کا شکار ہیں کہ دونوں کا مجموعی وزن 458کلوگرام ہو چکا ہے۔ اب ان دونوں نے کھانا نہ ملنے پر اپنی حالت کے متعلق ایسی بات بتائی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کی رہائشی ان ایمی اور ٹیمی سلیٹن نامی بہنوں کا کہنا ہے کہ جب وہ بھوکی ہوں اور انہیں کھانا نہ ملے تو وہ سخت بدمزاج اور چڑچڑی ہو جاتی ہے اور انہیں بلا وجہ غصہ آنے لگتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 31سالہ ایمی کا وزن 184کلوگرام ہے جبکہ ٹیمی کا وزن 274کلوگرام ہے۔ ایمی کسی طور چل پھر سکتی ہے اور کچھ کام کر سکتی ہے لیکن ٹیمی اب چلنے پھرتے سے قاصر ہو چکی ہے اور بیڈ پر ہی پڑی رہتی ہے۔ دونوں یوٹیوب سٹار بھی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ دونوں کا کہنا ہے کہ وہ وزن کم کرنے کے لیے سرجری کروانا چاہتی ہیں لیکن سرجری کروانے کے لیے بھی انہیں پہلے کافی وزن کم کرنا پڑے گا اور اس کے بعد ہی ڈاکٹر سرجری کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ایمی کا کہنا تھا کہ ”وزن کم کرنا ہمارے لیے بہت مشکل ہو چکا ہے کیونکہ بھوک لگنے پر ہماری حالت کچھ ایسی ہو جاتی ہے کہ ہم انتہائی چڑچڑی ہو جاتی ہیں اور ہمیں بہت غصہ آنے لگتا ہے۔ میں اور میرا شوہر فیملی بھی شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن اتنے موٹاپے کے ساتھ میرا حاملہ ہونا ناممکن ہے اور مجھے اپنی بہن ٹیمی کی بھی دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے کیونکہ وہ چل پھر نہیں سکتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -