عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ 12 سال بعد رہا ہوتے ہی لاپتا

عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ 12 سال بعد رہا ہوتے ہی لاپتا
عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ 12 سال بعد رہا ہوتے ہی لاپتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ ضمانت پر رہائی کے بعد لاپتا ہو گیا۔
اس حوالے سے والدہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر کے درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرا بیٹا 12 سال بعد کل رات 8 بجے جیل سے رہا ہوا تھا، جسے دوبارہ گھر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
زبیر بلوچ کی والدہ کا درخواست میں مو¿قف ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ میرے بیٹے کو ان کے دشمنوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔
عدالت نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔