آغاجانی کاوائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے اعزاز میں عشائیہ

آغاجانی کاوائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے اعزاز میں عشائیہ
آغاجانی کاوائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے اعزاز میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)  پاکستان سپیشل پرسنز فاونڈیشن کے چئیرمین  آغاجانی نے وائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب محمد افضل کے اعزاز میں لاہور میں ڈنر کا اہتمام کیا جس میں محمود بھٹی سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب ،محمود جویہ ایڈوکیٹ، سید خادم عباس شاہ ڈائریکٹر ریلوے اڈٹ پاکستان ریلوے ،سید نسیم عباس شاہ ،مزمل الیاس ڈپٹی سیکرٹری بلدیات ،عظیم اعوان  ڈپٹی سیکرٹری اربن ہاؤسنگ پنجاب، محمد افضل وائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب ،مبشر ،رجسٹرار گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔

آغاجانی نے یونیورسٹیوں میں معذور نوجوانوں کے ایڈمشن اور ان کے لئے سہولتیں پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ انہوں نے گورنر پنجاب سے خاص طور پر کہا ہے کہ سپیشل افراد کے لئے کوئی بڑا پیکج بنائیں تاکہ ان کو معذور نہ سمجھا جائے۔یورپ میں سپیشل افراد اپنے ملک اور سماج کے طاقت بن جاتے ہیں اور اسکا کریڈٹ ان کی حکومتوں اور سٹیک ہولڈرز کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ سپیشل افراد کو داخلے دئیے جائیں اور پھر ایسا پریکٹیکل نصاب ان کو پڑھایا جائے کہ وہ  تعلیم مکمل کرنے کے بعد آسانی سے نوکریاں حاصل کرسکیں۔