آل میونسپل ورکرز یونن (سی بی اے) کا مرحلہ وار احتجاج کا اعلان

    آل میونسپل ورکرز یونن (سی بی اے) کا مرحلہ وار احتجاج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) آل میونسپل ورکرز یونین کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس سے چیئرمین ریاض خان،جنرل سیکرٹری عابد سہیل،عنایت اللہ خان،اکبر خان،حاجی ارشاد،حاجی پرویز،نعیم خان،ناصر خان،حیات خان،اول سید،،ودیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باوجود وعدے کے ڈبلیو ایس ایس پی کا میونسپل انسپکٹروں کی پوسٹ پر نئے ملازمین کی بھری پرانے اور تجربہ کار ملازمین کیساتھ ظلم ہے یونائٹیڈ یونین کے چیئرمین بلا ل خان نے احتجاج میں ملازمین کی مفاد کی خاطر آل میونسپل ورکرز یونین کیساتھ مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب دونوں یونین مل کر ڈبلیو ایس ایس پی کیخلاف احتجاج کرینگی۔