سری نگر کے نوجواں 

سری نگر کے نوجواں 
 سری نگر کے نوجواں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہ دینِ حق کے پاسباں، وہ بتکدوں میں اک اذاں 
وہ ظلمتوں میں کہکشاں، وہ پستیوں میں آسماں 
سری نگر کے نوجواں 
بہرِ نگاہِ قلب و جاں، ہیں اک ہجوم دلبراں 
اعلائے حق کے طالباں، وہ اک گروہ عاشقاں 
سری نگر کے نوجواں 
جو تیغ ان کی ہے رواں، کفار کے وردِ زباں 
ہے الامان و الاماں، باطل کے حق میں قہرماں 
سری نگر کے نوجواں 
وہ موت سے ہیں کھیلتے، وہ ہر کڑی ہیں جھیلتے
ہر اک پہاڑ ٹھیلتے، رہِ جہاد پر رواں 
سری نگر کے نوجواں 
ان کی جوانی ہے سجل، ہے شیرِ نر سا ان کا دل
عزمِ قومی پتھر کی سِل، ہیں جرأتوں کی داستاں 
سری نگر کے نوجواں 
جسور ان کا فرد فرد، جیوشِ کفر گرد گرد
ستم کی آگ سرد سرد، ہیں فتح مندی کے نشاں 
سری نگر کے نوجواں 
غلام ان کے عزم کی، دلاوری، بہادری
ہیں اک کتابِ عاشقی، شجاعتوں کی داستان
سری نگر کے نوجواں 

مزید :

رائے -کالم -