مدرسے میں چھوٹے بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی تصاویر وائرل ، پولیس نے قاری کو دھر لیا
ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے مدرسے میں چھوٹے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے قاری فاروق کو گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر مدرسے میں غیر اخلاقی حرکات کرنے کی تصاویر وائرل ہونے پر ننکانہ صاحب پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں اسے چھوٹے بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔