کشمیر پالیسی میں جدت اور قوت پیدا کرنا ہوگی ،وزیراعظم شہبازشریف

کشمیر پالیسی میں جدت اور قوت پیدا کرنا ہوگی ،وزیراعظم شہبازشریف
کشمیر پالیسی میں جدت اور قوت پیدا کرنا ہوگی ،وزیراعظم شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ہندوستان پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،پاکستان میلی آنکھ کو کچلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، معاشی و سیاسی استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے ،اگر سب کو ان کا حق دلوانا ہے تو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔ کشمیر پالیسی میں جدت اور قوت پیدا کرنا ہوگی ،کشمیریوں کی جذبہ آزادی کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا، کشمیر میں موجودگی اعزاز کی بات ہے،آج معاشرے میں تقسیم در تقسیم پیدا ہو چکی ہے،خواہش تھی کہ آپ سے ملکر کشمیر پالیسی پر مشاورت کی جائے، تمام جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر یقینا بھارت پریشان ہو گا، تمام جماعتوں کا مسئلہ کشمیر پر بیک آواز بھارت کیلئے موثرپیغام ثابت ہو گا،کیونکہ اتحاداوراتفاق سے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ہو گئی ہے ،75 سال میں کشمیر میں لاکھوں مسلمان شہید کئے گئے ،مودی نے 2019 میں کشمیر کے سپیشل سٹیٹس کو بھی چھین لیا،مودی نے پورے کشمیر کو جیل بنا دیا ہے ، بھارت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیاہے ، کشمیر پالیسی میں جدت اور قوت پیدا کرنا ہوگی ،کشمیریوں کی جذبہ آزادی کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مشرقی تیمور، سوڈان اور شمالی آئرلینڈ کیلئے دنیا نے آواز اٹھائی مگر کشمیر کونظر اندازکیاگیا،بوسنیا کے مسلمانوں پر بھی ظلم ڈھایا گیاان کی اجتماعی قبریں بنائی گئیں ،فلسطینیوں پر بھی بدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ،کشمیر کا قصور یہ ہے کہ وہ بھی مسلمان ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے کشمیر کاز کی بات کی، پاکستان کی تمام حکومتوں اور عوام نے کشمیر کو سپورٹ کیا،پاکستان نے ایک لمحے کیلئے بھی کشمیریوں کو بھلانے کی کوشش نہیں کی، ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہوگا،کشمیریوں کا حق ضرور دلوائیں گے،ہمیں اپنی صفوں پر اتحاد لاناہوگا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ہندوستان پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،پاکستان میلی آنکھ کو کچلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، معاشی و سیاسی استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے ،اگر سب کو ان کا حق دلوانا ہے تو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ہونا ہوگا،کشمیر کی آزادی کیلئے معاشی طاقت بننا ہوگا،کشمیریوں کی آزادی کیلئے باتیں نہیں، عملی کردار اداکرنا ہوگا، ماضی میں رہنے کی بجائے ماضی سے سب سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے،آئی ایم ایف کا وفد پاکستان آیا ہے،ہمیں زندہ رہنا ہے جس طرح زندہ قومیں رہتی ہیں ، ہم اکٹھے ہو کر مشکلات کا سامنا کریں گے تو انشااللہ مشکل ختم ہو جائے گی ۔