ہم کو کشمیر سے محبت ہے ۔۔۔
اپنی جاگیر سے محبت ہے
ہم کو کشمیر سے محبت ہے
شوق جو شاعری کا رکھتے ہو
کیا تمہیں میر سے محبت ہے
اپنی منزل ہے دشت کرب و بلا
ہم کو شبیر سے محبت ہے
جو محبت کا ہو بھرم رکھتا
بس اسی پیر سے محبت ہے
کتنے دل کش ہیں تیرے خدو خال
تیری تصویر سے محبت ہے
کلام : معظم علی پاشا