دالوں کی درآمدات میں 128.15فیصد اضافہ
مکوآنہ (این این آئی)دالوں کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 128.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیات 34.2 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2023 میں دالوں کی درآمدات کا حجم 14.99 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 19.21 ارب روپے یعنی 128 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے دالوں کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔