ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کردیا

ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کردیا‘ جدہ سے لندن روانہ ہوجائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ گزشتہ ماہ دونوں بیٹوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے پندرہ دن سے زائد قیام کیا ڈاکٹر طاہر القادری نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آنا تھا لیکن انہوں نے واپسی کے فیصلے کو موخر کردیا ہے اور اب وہ سعودی عرب سے لندن روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ امن کانفرنسوں سے خطاب کے بعد اپنے دونوں بیٹوں سمیت کینڈا چلے جائیں گے عوامی تحریک کے ترجمان نوراللہ صدیقی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری طے شدہ شیڈول کے مطابق لندن گئے ہیں۔