پی ٹی آئی ضلع دیر پائیں کی تمام کابینہ تحلیل کردی گئی

پی ٹی آئی ضلع دیر پائیں کی تمام کابینہ تحلیل کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈر ریجن کے صدر محمود خان نے ضلع دیر پائیں کی تمام کابینہ فوری طور پر توڑ دیں ہیں اور نئی کابینوں کی تشکیل کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ کے ریجنل صدر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق کسی دوسرے شخص کو یہ اختیار نہیں کہ وہ آئندہ ریجنل صدر کے ایما پر کسی قسم کا کوئی حکم نامہ جاری کرے۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ ضلعی صدر کی اجازت کے بغیر کوئی پارٹی اجلاس نہ بلایا جائے انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں زمہ دار شخص کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔