بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں 3 سالہ بچی کا دل کا کامیاب آپریشن

بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں 3 سالہ بچی کا دل کا کامیاب آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں 3 سالہ بچی ریحانہ زاہد کا دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے جو کہ دنیا کے معرو ف کا رڈیک سرجن ڈاکٹر عابد حسین نے میجر جزل افتخار اور ڈاکٹر جواد کے ساتھ مل کر سر انجام دیا۔بچی کے دل میں سوراخ تھا۔اللہ کے فضل سے بچی کے بر وقت علاج سے وہ اب ٹھیک ہے اور کچھ ہی دنوں میں مکمل صحت یاب ہو جائے گی۔بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہوسپٹل میں امراضِ جگر کے شعبہ جدید ترین سہولیات سے آرستہ ہے جہاں دنیا کی بہترین مشینری اور ماہرین موجود ہیں۔بچوں میں جگر کی پیوند کاری ڈاکٹر خالد شریف اشرف اور پروفیسر ہما ارشد چیمہ انجام دے رہے ہیں جبکہ بڑوں میں ڈاکٹر فیصل حنیف اور ڈاکٹر افضل بھٹی جیسے نامور ڈاکٹرز شامل ہیں جو اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہیں۔بحریہ ا نٹر نیشنل ہو سپٹل ایک بین الاقوامی معیار کا ہوسپٹل ہے جہاں ہارٹ سرجریز، جگر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ، گائنی اور دیگر سہولیات موجود ہیں اب ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں اب تک 50 جگر اور 150سے زائد کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجریز کی جا چکی ہیں۔ یہاں نہ صرف پاکستان سے مریض آرہے ہیں بلکہ بیرونِ ملک سے بھی لوگ آتے اور بین الاقوامی سہولیات سے مستفید ہو تے ہیں۔

کیپشن