برطانیہ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ میں نشے میں دھت بھارتی شہریوں کا ہنگامہ، توڑ پھوڑ

برطانیہ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ میں نشے میں دھت بھارتی شہریوں کا ...
برطانیہ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ میں نشے میں دھت بھارتی شہریوں کا ہنگامہ، توڑ پھوڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ کے شہر شیفیلڈ کے ریسٹورنٹ میں مذہبی تعصب کا واقعہ پیش آیا ہے۔

انگلینڈ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا، گروہ نے ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کی اور عملےکو ہراساں بھی کیا۔ریسٹورنٹ مالک رحیم اللہ خان نے کہا کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے، کھانا کھانے کے بعد کاؤنٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے۔

رحیم اللہ خان کے مطابق حملے میں ریسٹورنٹ کی شیشے اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انھیں بتایا کہ بیف مینیو میں ہے ہی نہیں تاہم نشے میں دھت افراد نے ورکرز پر حملہ کر دیا، واقعے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس کی جانب سے شیفیلڈ ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

برطانیہ -