عمران خان 50 ارب روپے چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوجائیں گے، احسن اقبال

عمران خان 50 ارب روپے چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوجائیں گے، احسن ...
عمران خان 50 ارب روپے چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوجائیں گے، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اس لیے قید میں ہیں کیونکہ وہ رسیدیں نہیں دیکھا سکے، اگر وہ 50 ارب روپے چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنجیدگی اور خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، ان مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار مطالبات پر ہے جو پی ٹی آئی کی طرف سے سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسے مطالبات سامنے آئے جو حکومت پورے کر سکتی ہے تو حکومت ضرور پورے کرے گی لیکن جو عمران خان کی قید یے وہ سیاسی بنیادوں پر نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اس لیے قید میں ہیں وہ رسیدیں نہیں دیکھا سکے، وہ جو دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھاؤ جب ان کو کہا گیا تو ان کی تمام رسیدیں بوگس نکلی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جب اصلی رسیدیں دکھا دیں گے اور قانون کو مطمئن کردیں گے اور یہ بتا دیں گے کہ انہوں نے 190 ملین پونڈ جو 50 ارب روپے بنتا ہے، سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے بجائے اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں کیوں جمع کروایا ہے؟انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کا اگر وہ تسلی بخش جواب دے دیں گے تو وہ رہا ہوجائیں گے لیکن اگر وہ رسیدیں اصلی پیش نہ کر سکے اور وہ 50 ارب روپے کی چوری کو انہوں نے سرکاری خزانے سے لیا ہے اس کا جواب نہ دے سکے تو انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو قیدی ٹرائی کورٹ کے اندر ہیں ان کی آزادی کا راستہ صرف عدالتوں کے ذریعے ہے، جن کے کیسز ملڑی ٹرائل میں ہیں وہ ملڑی کورٹس میں ہیں ابھی کچھ قیدوں کی سزائیں آرمی چیف نے معاف کی ہیں وہ رہا ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پاکستان کی فوجی چھاؤنیوں پر حملے اور سنگین جرائم کیے ہیں، اس کی معافی نہ تو امریکہ اور نہ ہی برطانیہ دیتا ہے۔وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ دنیا کی کوئی جمہوریت کسی سیاسی کارکن کو یہ لائسنس نہیں دیتی کہ وہ اپنے ملک کے فوجی اڈوں پر حملہ کرے اور اسے سیاسی احتجاج کا رنگ دے کر اپنے لیے معافی مانگے۔