محمود خان اچکزئی ایک بار پھر اسمبلی کے حوالے سےکھل کر بول پڑے
چمن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی ایک بار پھر اسمبلی کے حوالے سےکھل کر بول پڑے ۔
چمن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئےمحمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے، پاکستان میں آئین کی حیثیت ہی ختم کر دی گئی ہے۔
"جنگ " کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ملک چلانے کا واحد حل ہے کہ آئین کو اپنے آپ پر لاگو کرنا ہو گا۔ جرگے کے فیصلوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔
افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا پاکستان اور افغانستان دونوں ٹیبل ٹاک سے مسائل حل کریں۔