لاہور میں بچے کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے 12 سالہ بچی کے ساتھ گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔ چوہنگ تھانے میں متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ ملزم آصف میری 12 سالہ بیٹی کوکیک کھلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خان نے مفرور ملزم کی گرفتاری کیلیے ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید کو احکامات جاری کیے جس کے بعد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔