کھالانی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک خاتون ہلاک

کھالانی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک خاتون ہلاک
کھالانی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک خاتون ہلاک

  

جعفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعفر آباد کے علاقے کھالانی کے مقام پر بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جعفرآباد کے علاقے کھالانی میں ایک خاتون حوا بی بی اپنی زمینوں پر کھیتی باڑی کے لئے جارہی تھی کہ راستے میں وہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے وہ بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئی، خاتون کوطبی امداد کے لئے صحبت پور لے جایاجارہاتھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ صحبت پور پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید : جعفرآباد