کابل:نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے400ٹرک نذر آتش

کابل:نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے400ٹرک نذر آتش
کابل:نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے400ٹرک نذر آتش

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو کے لئے ایندھن لے جانے والے چار سو ٹرکوں کو آگ لگادی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کو تیل کی سپلائی کرنے والے ٹرک پارکنگ میں موجود تھے کہ حملہ کرکے انہیں آگ لگا دی گئی۔کابل پولیس کے ترجمان حشمت استانک زئی نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کے  نجی کمپنی کے درجنوں ٹینکروں نے دھماکوں کے بعد آگ پکڑ لی۔حشمت کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ایک ٹرک ڈرائیور جنت گل نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ اپنے ٹرک میں سو رہا تھا جب اس نے تین زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ اس کے بعد ٹرکوں میں آگ بھڑک اٹھی جس پر وہ فوراً اس جگہ سے نکل گیا'۔کابل پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈائیریکٹر گل افغان ہاشمی نے بتایا کہ دھماکہ ایک میگنیٹک بم کی مدد سے کیا گیا جس کے نتیجے میں ٹرکوں نے فوراً آگ پکڑ لی۔دوسری جانب طالبان کی جانب سے اس واقعے کی ذمے داری قبول کرلی گئی ہے، جو اس سے قبل بھی افغانستان میں تیل سپلائی کرنے والے ٹرکوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کے مطابق 'ہمارے بہادر جنگجوﺅں نے کابل کے مغرب میں متعدد آئل ٹینکروں کو نذرِ آتش کردیا ہے ، جو غیر ملکی فوجیوں کو خوراک اور تیل سپلائی کرتے تھے'۔

مزید :

بین الاقوامی -