روجھان: مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، غیر قانونی کنکشن منقطع

روجھان: مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، غیر قانونی کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روجھان (نمائندہ پاکستان) روجھان واپڈا کی ٹیم کے ہمراہ ایس ای واپڈا ڈیرہ غازی خان عمران محمود، ایس ای راجن پور ایکسین واپڈا راجن پور کی ٹیم فاضل پور روجھان کی واپڈا کی ٹیم عبدالنبی جعفری اقبال سنجرانی اختر حسین شاکر مزاری سمیت دیگر واپڈہ ٹیم روجھان نے پولیس و دیگر اداروں کی ٹیم ساتھ ملکر ایس ڈی او واپڈا محمد ذیشان راجپوت کی سربراہی میں نواحی علاقوں دیرہ دلدار، نصیب آباد میراں پور میں غیر قانونی طور پر لگائے گئے بجلی چوروں کے کنکشن کاٹ(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
دیئے ایس ڈی او واپڈا زیشان راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ بستیوں میں جملہ لگائے گئے غیر قانونی برقی کنکشن کاٹ دئیے تاہم دیرہ دلدار،میراں پور نصیب آباد کے بستی مکینوں نے علاقوں کے لوگوں نے غیر قانونی طور پر کنکشن لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے معتدد اے سی اور گھروں کی بجلی کء سالوں سے چلا رکھی تھی ٹیمون نے جملہ غیر قانونی لگائے گئے کنکشن کاٹنے پر بستی کے با اثر افراد نے واپڈا ٹیموں کے ساتھ تلخ کلامی کی اور کنکشن کاٹنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بستیوں میں بجلی چوری اور واپڈہ ٹیم سے تلخ کلامی پر واپڈا ٹیموں نے میراں پور کو جانے والی بجلی کی مین لائن سے بجلی کی سپلائی کاٹ دی جس پر دیرہ دلدار کے مکین مذید مشتعل ہو گئے اور انہوں نے کار سرکار میں مداخلت کی اور واپڈا ٹیم کے ساتھ بدکلامی اور تلخ جملے بھی استعمال کیے اور لڑائی پر اتر آئے ایس ڈی او واپڈا روجھان محمد ذیشان راجپوت نے کہا ہے کہ ان جملہ بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی جنہوں نے کار سرکار میں مداخلت کی اور واپڈا ٹیموں کے ملازمین کے ساتھ بدکلامی و تلخ کلامی کی اور لڑائی پر بھی اتر آئے اس وقت تھانہ روجھان پولیس بھی واپڈا ٹیموں کے ہمراہ تھے ایس ڈی او واپڈا ذیشان راجپوت واپڈہ ٹیم کے مقامی سربراہ عبدالنبی جعفری نے بتایا ہے کہ واپڈا کی ٹیموں نے نصیب آباد، دیرہ دلدار کار سرکار میں مداخلت اور بجلی چوری پر کاروائی ہوگء واپڈہ ٹیم کے سربراہ عبدالنبی جعفری نے میڈیا کو بتایا ڈیرہ دلدار ٹالیاں کی رہائشی افراد بجلی کے بل کی ادائیگی بھی نہیں کرتے اور بجلی بھی چوری کرکے اے سی اور گھریلو استعمال کرتے ہیں۔
آپریشن