مہنگائی بے لگام، وزیراعظم قوم کو تقدیر سے کھیلنا بند کریں، افتخار نذیر 

  مہنگائی بے لگام، وزیراعظم قوم کو تقدیر سے کھیلنا بند کریں، افتخار نذیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)حکومتی نا اہلی و بے حسی کے باعث عوام کا جینا محال ہو چکا ہیسلیکٹیڈ وزیر اعظم قوم کی تقدیر سے کھیلنا بند کرے قوم اب مزید مہنگائی برداشت کرنے کی متحمل نہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار ورکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر نے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن خانیوال غلام شبیر ساقی سے ملاقات کے دوران کیا، چوہدری افتخار نزیر نے موجودہ دور کو بد(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
 ترین دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی بدقسمتی کہ مسلم لیگ ن کے دور میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک نا اہل ٹولے کے سپرد کر دیا گیا جس نے ترقی کو تنزلی میں تبدیل کر دیاہے،قومی اسمبلی کے بجٹ سے متعلقہ اجلاس میں زراعت کی بہتری اور کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر غلام شبیر ساقی نے چوہدری افتخار نزیر کو کسانوں کا ہمدرد و محسن قرار دیا جنہوں نے زراعت کی بربادی اور کسان کی بدحالی کا زمہ دار پی ٹی آئی کی موجودہ بے حس حکمرانوں کو قرار دیا۔
افتخار نذیر