کینٹ جیسے حساس ایریا میں منشیات سپلائی کرنے والاملزم گرفتار

کینٹ جیسے حساس ایریا میں منشیات سپلائی کرنے والاملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ گلبرگ پولیس نے کینٹ جیسے حساس ایریا اور ملحقہ تجارتی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس اور چرس سپلائی کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق نوتھیہ سے ہے جو مخصوص گاہک کو آئس اور منشیات سپلائی کرنے سمیت ٹوکن کی شکل میں منشیات فروخت کرنے میں بھی ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کاروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضہ سے دو کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گلبرگ پولیس کو کینٹ اور ملحقہ تجارتی علاقوں میں سرگرم منشیات فروش کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسلام شاہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مراد ولد مرسلین کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق نوتھیہ سے ہے جو مخصوص گاہک کو آئس اور منشیات سپلائی کرنے سمیت نشے کی لت میں مبتلا نشئیوں کو بھی آئس اور دیگر منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے دو کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے