دریائے سندھ میں ڈوب کر7بچے جاں بحق ہوگئے لیکن دراصل وہ وہاں کرنے کیا گئے تھے؟ انتہائی افسوسناک خبر

ٹھٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوں جوں گرمیاں قریب آتی ہیں گرمی سے تنگ بچے بڑے سبھی قریبی دریاوں اور نہروں کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کئی افسوسناک اور جان لیوا واقعات بھی پیش آتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ آج ٹھٹھہ کے قریب دریائے سندھ میں پیش آیا ہے جہاں سات معصوم بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ بچے وہاں نہانے کے لیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق مقامی افراد نے دریائے سندھ سے تمام بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کےدرمیان ہیں جن میں 3 بچیاں اور 4 بچے شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جھرک کے قریب 7 بچوں کے دریاء میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی۔