تحریک لبیک پاکستان کا پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان 

تحریک لبیک پاکستان کا پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک پاکستان نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا  ترجمان تحریک لبیک پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ہر حلقے میں اپنے امیدوار کو کھڑا کریں گے تمام جماعتوں کا مقابلہ کرینگے اس سلسلہ میں امیدواروں کی طرف سے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستوں کا عمل بھی شروع ہوگیا جلد حتمی امیدواروں کا اعلان بھی کردیا جائیگا امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہا حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات میں سزا دینا ظلم و نا انصافی ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کو بیماری کے باوجود جیل میں بے رحمانہ سلوک کا سامنا ہے،دنیا کو بیدار ہونا چاہیے اس سے پہلے کہ بھارت مودی کی قیادت میں ایک بدلتا ہوا فاشسٹ ملک بن جائے  سعد حسین رضوی نے مرکز سے جاری اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کو مسلسل نظر انداز کر رہاہے،بھارت کی کوشش ہے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دنیا کے سامنے دہشتگردی کے طور پر پیش کیا جائے، یاسین ملک سمیت کشمیری قیادت کو من گھڑت مقدمات میں پھنسایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں   جو بھارت کی جیلوں میں قید ہیں ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں بھارت انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کو فوری بند کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حق خود ارادیت کی جدوجہد کیلئے ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 
ٹی ایل پی 

مزید :

صفحہ آخر -