لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب کر لیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب کر لیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کو گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے،عدالت نے پنجاب حکومت سے شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب کرلی۔