حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد21ہوگئی

حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد21ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے مزید زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہوگئی۔

بدھ کے روز کراچی سے مزید تین میتیں حیدر آباد پہنچائی گئیں، جن میں سے دو کی تدفین کردی گئی۔

16سالہ محمد اور 12سالہ حسنین کی تدفین کردی گئی جب کہ 60 سالہ الطاف کی میت کچھ دیر قبل حیدر آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچائی گئی۔گزشتہ روز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہونے والے مزید 4 افراد کراچی کے سول برنس وارڈ میں دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔منگل کو جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ عباس علی، 15 سالہ عمیر، 17 سالہ لڑکی علیشہ اور 25 سالہ دو دو کے نام سے ہوئی تھی ، عباس اور دو دو 100،100 فیصد ، عمیر 67 فیصد اور علیشہ 26 فیصد جھلس چکی تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کے جسم کا 100 فیصد حادثے میں جھلس چکا تھا، انسانی جسم اگر 50 فیصد سے زائد جھلس جائے تو بچنے کا امکان ناممکن ہوتا ہے۔

منگل کے روز سول ہسپتال برنس وارڈ میں 6 زخمی زیر علاج تھے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی، جھلس کر جاں بحق ہونےوالوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔اس سے قبل پیر کو بھی 3 زخمی سول برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔