پاسپورٹ پر نئے شناختی کارڈ کی طرح چِپ لگانے کا فیصلہ
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کی معیاد10سال کرنے کے ساتھ پاسپورٹ پر نئے شناختی کارڈ کی طرح چپ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ فیس میں مزید اضافے کا امکان،15دن سے پورے ملک میں نئے پاسپورٹوں کی ڈلیوری رُکی ہوئی ہے۔ روزنامہ ”پاکستان“ کو معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن تیار کر لیا ہے جس میں سم کی طرح کی چپ لگائی جائے گی۔ بین الاقوامی طور پر بننے والے شناختی کارڈوں کی طرح پاکستان میں بھی اب نادرا نے چپ والے شناختی کارڈ بنانا شروع کر دیئے ہیں۔ شناختی کارڈ کے بعد اب پاسپورٹ بھی چپ (سم) والے بنانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔نارمل اور ارجنٹ فیس والے پاسپورٹوں کی ڈلیوری15دن سے روکی ہوئی ہے، نئے پاسپورٹوں کا اجرا کب سے شروع ہو گا۔ وزارت داخلہ رحمن ملک کے احکامات کی منتظر ہے۔