خادم اعلیٰ پنجاب کسانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں،ارشاد ارائیں

خادم اعلیٰ پنجاب کسانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں،ارشاد ارائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کسانوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔پنجاب کے 80فیصد لوگ دیہاتوں میں رہتے ہیں جن کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی (بقیہ نمبر22صفحہ7پر )
ہے۔حکومت نے کافی حد تک بجلی پر کنٹرول کر لیا ہے حکو مت آئندہ بھی زمینداروں کی خوشحالی کے لیے منصوبے بنا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت (توسیع) بورے والہ کے زیر اہتمام ہفتہ برائے جڑی بوٹی مکاؤ مہم کے موقع پرزمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے محکمہ زراعت کے تعاون سے بہت سے پراجیکٹ شروع کیے ہیں۔ جن میں جڑی بوٹیوں کا کنٹرول بھی شامل ہے۔ جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کر کے زمینداران اپنی فصل کی پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔ اس موقع پر محمد اسماعیل وٹواسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے جڑی بوٹیوں کے نقصانات اور ان کے معاشی نقصانات کے بارے میں بتایا ۔تقریب کے اختتام پر چوہدری محمد ارشاد نے کچن گارڈننگ کے حوالے سے زمینداروں میں مختلف سبزیات کے بیج کے پیکٹ تقسیم کیے ۔بعد از اں ایم پی اے بورے والہ نے محکمہ زراعت کے دفتر میں پودا لگا کر شجر کاری کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر (پلانٹ پروٹیکشن ) ، محمد آصف عزیز،رانا طارق حسین،طاہر شہزاد رفیق ،محمد نواز ،محمد اکرم شاد ،محمد فاروق ،اقبال شرانی اور محمد صائم بھی شامل تھے۔