مرکزی مسلم لیگ مستحقین کے گھروں تک سحری پہنچائیگی،حارث ڈار

  مرکزی مسلم لیگ مستحقین کے گھروں تک سحری پہنچائیگی،حارث ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے لاہور کے جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار نے کہا ہے کہ لاہور کے وہ تمام لوگ جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مرکزی مسلم لیگ ان کے گھرانوں تک سحری پہنچائے گی۔ اپنے میڈیا کارکنان سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا کے محاذپر جاری طوفان بدتمیزی کو روکنا ہماری سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے میڈیا کوآرڈینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میڈیا سیکرٹری لاہور وقار احمد،الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالحنان ، علی جواد، حمزہ شاہد، عبیدالراحمن سمیت دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔