عوامی فلاح، خدمت پیپلز پارٹی کا ٹارگٹ، یوسف رضا گیلانی

  عوامی فلاح، خدمت پیپلز پارٹی کا ٹارگٹ، یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سکندرآباد(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم  سید یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ میں آنے والا سینٹ کا الیکشن میں خود  لڑوں جسکے لئے میں نے الیکشن کمیشن اپنی پارٹی کی طرف سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں اور سینٹ الیکشن میں انشاللہ کامیابی حاصل کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور عوام کی (بقیہ نمبر22صفحہ7پر)

خدمت میں اپنا کردار ادا کروں گا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے ہماری قائد بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کی خدمت میں اپنی زندگی قربان کر دی مزید سابق وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا میں اور میری پارٹی ملتان،شجاع آباد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جہنوں نے مجھے اور میرے بیٹوں کو جتوایا اور عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہم نے ہر مشکل اور اچھے  حالات میں عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی اور آگے بھی عوام کی خدمت کو ترجیح دیں گے کیونکہ میرا اور میری پارٹی کا مشن صرف ایک ہے عوام کی خدمت اور انکے حقوق کی خاطر ایوان میں آواز اٹھانا ہے۔