کرپشن کیخلاف جہاد کا اعلان کرنیوالے علی امین گنڈا پور کی ناک کے نیچے سے 799 ملین غائب ہوگئے: عظمیٰ بخاری

کرپشن کیخلاف جہاد کا اعلان کرنیوالے علی امین گنڈا پور کی ناک کے نیچے سے 799 ...
 کرپشن کیخلاف جہاد کا اعلان کرنیوالے علی امین گنڈا پور کی ناک کے نیچے سے 799 ملین غائب ہوگئے: عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بینظیر نشونما پروگرام میں بڑے پیمانے پر مالی غبن اور گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس پروگرام پر کام روک دیا ہے ۔کرپشن کے خلاف جہاد کرنے والے علی امین گنڈاپور کی ناک کے نیچے سے 799ملین غائب ہوگئے ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے ملنے والا پیسہ سوشل ٹرولز کی جیبوں میں جارہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے مالی بے ضابطگیوں،گھوسٹ ملازمین کے معاملے پر کے پی حکومت پرسوالات اٹھائے ہیں۔ سرکاری دستاویزات میں صرف تنخواہوں میں 799ملین کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا۔ اس سے قبل مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70کروڑ کے فنڈز غائب کردیئے گئے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تمام پیسہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اداروں کےخلاف مہم چلانے والے برگیڈ سیل کو دیئے جاتے ہیں۔ کے پی کے مشیر خزانہ ہر ہفتے وفاق کو فنڈز کی فراہمی کےلیے خط لکھتے ہیں۔ وفاق کے دیئے فنڈز پشتونوں کی بجائے فوج مخالف پروپیگنڈے کرنے والے کو بانٹے جارہے ہیں۔