حاصل پور، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری قتل، ملزم فرار
حاصل پور(نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر) حاصل پور میں تھانہ صدر کی حدود چک 84 فتح میں دوموٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے طاہر نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس (بقیہ نمبر29صفحہ7پر)
تھانہ صدر کے مطابق طاہر نامی شخص پیدل جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس تھانہ صدر کی جانب سے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ جانبحق شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال حاصل پور منتقل کر دیا گیا ہے۔