پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس ...
پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک ) پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب طلب کرلیا۔

پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے انتخابی نتائج کے دستاویز کے لیے کیس کی سماعت کی، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ فارم 45 مانگ رہے ہیں، جس پر علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بالکل وہی مانگ رہے ہیں جو نہیں دیے جارہے، مصدقہ دستاویز فراہم کی جائے،اس کے الیکشن ٹربیونل نہیں جاسکتے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔