منظور احمد وٹو،کی رانا شفاقت کے قتل کی سخت مذمت

منظور احمد وٹو،کی رانا شفاقت کے قتل کی سخت مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)میاں منظور احمد وٹو، صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب نے جڑانوالہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی لیڈر، رانا شفاقت کے قتل کی سخت مذمت کی ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ میاں منظور احمد وٹو نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔