سلیکٹڈ سرکارملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے میں یکسرناکام: مرتضیٰ وہاب 

سلیکٹڈ سرکارملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے میں یکسرناکام: مرتضیٰ وہاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹیڈ سرکار ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے میں یکسر ناکام ہوچکی، میرے کپتان ملک میں سب کچھ اچھا نہیں ہے ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان کی کارکردگی یہ ہے کہ مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں پہنچ گئی، ایک سال میں درآمدات میں اٹھاون فیصد اضافہ ہوا، تبدیلی سرکار کے دور میں ملکی قرضوں میں بارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہوا، پچھلے تین برسوں میں وفاقی حکومت میں صرف ایک شخص نے بہترین کام کیا ہے اور وہ شخص وزیر اعظم کا فوٹو گرافر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہیں اب وہ سڑک پر سفر کرنے لگے ہیں اور آج پہلی بار وہ بازار میں نکلے تو ان کی ویڈیو اور تصاویر میں کوئی خریدار نظر نہیں آیا اس کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں ایک تو یہ کہ مہنگائی بہت ہے اور لوگ خریداری نہیں کرسکتے یا دوسری وجہ یہ کہ کسی کو بازار میں آنے ہی نہ دیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب اب اعلانات سے آگے بڑھ کر اقدامات کریں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے انہیں ووٹ نہ دے کر اپنا غصہ نکالا ہے۔
مرتضٰی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -