ملک بھر میں24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 22 کیس رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 22 کیس رپورٹ ہوئے،ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 83 فیصد رہی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،24 گھنٹے کے دوران 2643 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔