خضدار دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

خضدار دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج
خضدار دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خضدار (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف خضداردھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ خضدار دھماکے کا مقدمہ انسدادِ دہشت گری ایکٹ کے تحت قتل، اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بم دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار سمیت 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔