بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فروسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے۔