حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے،اسد قیصر

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے،اسد قیصر
حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے،اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے،ججز تقرری سے متعلق آئینی ترمیم پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے،اگر ایسا کچھ ہوا تو یہ بہت بڑا ڈیزاسٹر ہو گا،اس طرح اداروں کو کمزور اور مداخلت کرنے کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں،موجودہ حکومت کے پاس ایسا کچھ کرنے کا مینڈیٹ ہی نہیں ہے،اگر حکومت ایسا کچھ کرتی ہے  تو ہم اس کو پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر قانونی طریقے سے روکیں گے،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے اداروں کو آزاد رہنے دیں،اداروں میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کریں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں وکلاء اور ہمارے قیدیوں کی فیملیز سے ملاقات ہوئی،ماحول ایسا لگ رہا ہے جیسے عملاً لاہور میں مارشل لاء ہے،ہمارے کارکنوں کے گرد دائرہ تنگ کیا گیا ہے،اس کی کسی قانون اور آئین میں کوئی گنجائش نہیں،میں اس کی وضاحت اسمبلی میں کروں گا، کیسے دھاندلی ہوئی اور ہمارے لوگوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -