دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی
دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے کلو کمی کر دی گئی۔

 5روپے کمی کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت 165سے کم ہو کر 160روپے کلو کی سطح پر آگئی ہے، چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں3 روز میں مجموعی طو رپر 15روپے کلو کمی دیکھی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گندم کی نئی فصل آنے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب  کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے ملتان سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ خالد کھوکھرکا کہنا ہے 10مئی سے احتجاجی مظاہرے شروع کیے جائیں گے،زراعت کا علامتی نماز جنازہ ادا کریں گے،ہمارے پاس 44لاکھ ٹن گندم موجود ہے،ایشو یہ ہے کہ تمام فیصلے بدنیتی پر کیے گئے،مافیا نے گندم سمگل کرکے پیسہ کمایا۔