ایشیا ءکے 30 سال سے کم عمر کے کامیاب ترین افراد کی فہرست جاری، کتنے پاکستانی شامل ہیں؟ جانیے

ایشیا ءکے 30 سال سے کم عمر کے کامیاب ترین افراد کی فہرست جاری، کتنے پاکستانی ...
ایشیا ءکے 30 سال سے کم عمر کے کامیاب ترین افراد کی فہرست جاری، کتنے پاکستانی شامل ہیں؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی میگزین فوربز نے ایشیا ءکے 30 سال سے کم عمر کے کامیاب ترین 30 افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کاروباری شخصیات میں سرخیل بوانے، عدیل عابد، اعزاز نیئر، علی رضا، علینہ ندیم، کسریٰ زونیئر اور بشریٰ سلطان شامل ہیں۔

عدیل عابد، اعزاز نیئر، اور علی رضا فری لانس پلیٹ فارم کے کو فاؤنڈر ہیں، سرخیل بوانے پاکستان میں مقیم فن ٹیک کمپنی کے ہیڈ آف پروڈکٹ ہیں۔علینہ ندیم پاکستان میں طالب علموں کی تعلیمی اخراجات میں مدد کے لیے اسٹارٹ اپ کی شریک بانی ہیں، بشریٰ سلطان ایک فلمساز، تخلیقی ہدایت کار اور پروڈکشن ڈیزائنر ہیں، کسریٰ زونئیر پاکستان کے لاجسٹک سیکٹر کے لیے ایک انتظامی پلیٹ فارم کے کو فاؤنڈر ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے کسریٰ زونئیر نے 2020 میں لاجسٹک سکیٹر کیلئے ٹرکر کے نام سے اسٹارٹ اپ کیا تھا، جو لارجسٹک سیکٹر کیلئے کئی ممالک میں اپنی سروس فراہم کرتے ہیں۔